اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت اور دو سیشن عدالتوں نے چئیرمن پی ٹی آئی کی 11 مقدمات کی ضمانت میں توسیع کردی ۔ بشری بی بی کی بھی فراڈ کے ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع منظور کر لی ۔عدالت نے مجموعی طور پر
سازش ،جعلی سازی، دہشت گردی، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور ٹائر جلانے سمیت دیگر تمام 11 مقدمات کی درخواست ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔
اسلام کی انسدادِ دھشتگردی عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف تین مقدمات اور سیشن عدالتوں نے آٹھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی ۔
چئیر مین پی ٹی آئی اور بشری بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوئے ۔ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ تفتیش بروقت اور جامع ہونی چاہئے جبکہ سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ اگر ملزم شامل تفتیش نہ ہوئے تو آئندہ سماعت پر فیصلہ سنا دوں گا۔