اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) اسلام کی انسدادِ دھشتگردی عدالت نے چئیرمن پی ٹی آئی کے خلاف تین مقدمات میں 19 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔کیس کی سماعت انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ۔ چئیرمن پی ٹی آئی اور پراسکیوشن کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔اےٹی سی جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کہ تفتیش بروقت اور جامع ہونی چاہیے۔ پراسیکیوشن کی جانب سےتاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔عدالت کسی کو سپورٹ نہیں کرتی، پراسیکیوشن ایسی تفتیش کرے کہ انصاف ہو، کیس کی آئندہ سماعت 19 جولائی کو ہو گی۔جوڈیشل کمپلیکس میں ایک اور مقدمے میں ایف ایٹ کچہری کے جج طاہرعباس سِپرا نے چیرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں بھی 19 جولائی تک توسیع کردی۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ
اگر ملزم شامل تفتیش نہ ہوئے تو آئندہ سماعت پر فیصلہ سنا دوں گا۔چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی مقدمے میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے