پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات اج نئی دہلی میں شروع ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے۔ مذا کرا ت میں بھارت سے آنے والے دریاوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع، کیروہائیڈروپاور منصوبے پر پاکستانی اعتراضات، رتے ہائے اور پکھل دل منصوبوں پر بات ہوگی۔
بھارت روانگی سے قبل میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ نے کہا کہ 118 ویں اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کرنے، چناب پر بنائے جانیوالے بھارتی منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات اور سیلاب کی پیشگی اطلاع کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ منصوبوں کے دورے کا پروگرام بعد میں شیڈول ہوگا۔
style=”display:none;”>