وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر مل جائیں گے مگر اصل منزل خود انحصاری ہے، خود انحصاری ہی کسی قوم کی معاشی، سیاسی آزادی کی ضمانت ہوتی ہے۔ ذاتی پسنداورناپسند سے بالاترہوکراوراختلافات کو پس پشت ڈال کرہمیں مل کر ملک کی ترقی وخوشحالی کےلئے کام کرناہے۔
اسلام آباد میں ’’ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مل کرفیصلہ کرنے سے قوم کی تقدیربدلے گی ۔ٹرن اراونڈپاکستان کےلئے ہرشخص کو انفرادی طورپر اپنے عمل میں تبدیلی لانا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ چودہ ماہ میں ہماری توجہ زرعی شعبے کی ترقی ،برآمدات کافروغ اوردرآمدات کے متبادل تلاش کرناہے۔
افغانستان سےپاکستانی روپے میں کوئلے کی درآمد سے ملک کے زرمبادلہ کی دو ارب ڈالر کی بچت ہوگی ۔محمدشہبازشریف نے کہاکہ سپر ٹیکس سے دوسو تیس ارب روپے حاصل ہوں گے ۔یہ رقم غیرترقیاتی مدمیں استعمال نہیں ہوگی۔
حاصل ہونے والی رقم ملکی معیشت کو مضبوط بنانے ،برآمدات کافروغ اورسرمایہ کاری بڑھانے پرخرچ کی جائے گی۔
style=”display:none;”>