اسلام آباد :الیکشن کمیشن نےحلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 90دن میں الیکشن نہیں ہوسکتے ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے بھی معاونت طلب کرلی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد دوبارہ حلقہ بندیاں کرانا آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائیگی۔قومی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشن نے پرانی حلقہ بندیوں کو فریز کر دیا ،21اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔یکم سے 4ستمبر تک حلقہ بندی کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی،حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9اکتوبر کو ہو گی،حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10اکتوبر سے 8نومبر تک کی جاسکیں گی،الیکشن کمیشن 10نومبر سے 9دسمبر تک شکایات پر سماعت کرے گا۔