(سوشل میڈیا رپورٹ)اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ وزیراعظم اب بدھ کو واپس روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے برطانیہ آئے تھے اور انھیں اج وطن واپس روانہ ہونا تھا ۔ لیکن مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وہ اب محمد نواز شریف سے “اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت ” کے لئے لندن میں مزید ایک دن قیام کریں گے اور کل یعنی بدھ کو وطن روانہ ہوں گے۔