اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کےلیے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں بحثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں۔انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔ ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔قبل ازیں ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیاگیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ ہونے کے بعد رہا کیا تھا۔