لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹاون میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ملزمان ساجد حسین اور اس کے بیٹے عکرمہ حسین کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی اہلکاروں نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور مزید شواہد کے حصول کے لیے چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو یکم جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
لاہور پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے کرایہ داری سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل کمال احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
style=”display:none;”>