15-06-2010ہمارے حقیقی دشمنوں کے حقیقی عزائم سامنے آگئے

London School of Economices(لندن سکول آف اکنامکس) کی طرف سے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کا واحد مقصد واشنگٹن کی پاکستان دشمن لابی کے ان مذموم ارادوں کی تکمےل کےلئے راہ ہموار کرنا ہے جن کی نشاندہی مےں اکثر کرتا رہا ہوں اور جس کا نشانہ ٬٬پاکستان کی سا لمےت، پاکستان کا استحکام اور پاکستان کی فوج،، ہے۔
متذکرہ سٹڈی،، مےں کہا گےا ہے کہ افغانستان مےں برسر پےکار طالبان کو تمام ضروری تربےت معاونت اور سٹرےٹےجٹک پشت پناہی پاکستان کی آئی اےس آئی فراہم کر رہی ہے۔ اس سٹڈی کے منصف مےڈ والڈ مےن کا کہنا ہے کہ طالبان کی بنےادی عسکری فےصلہ سازی اور فےلڈ آپرےشنز مےں مرکزی کردار آئی اےس آئی کا ہے۔
جو شخص بھی سی آئی اے کے طرےقہ کار سے واقفےت رکھتا ہے اس کےلئے ےہ جاننا مشکل نہےں ہو گا کہ پاکستان کی فوج کو اےک بڑی ٬٬خانا جنگی،، مےں الجھا نے کےلئے جس قسم کے ٬٬دباﺅ،، کچھ عرصے سے ڈالے جا رہے ہےں، ےہ سٹڈی اسی سلسلے کی اےک کڑی ہے۔
آئی اےس آئی واشنگٹن کو کاٹنے کی طرح کھٹکتی ہے۔ اسے ٬٬زےر،، کرنے اور اس کی قوت کو اپنے مذموم مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی اےک کوشش وزےراعظم گےلانی کی حکومت کے اوائل مےں اس حکم نامے ذرےعے کی گئی تھی کہ افواج پاکستان کو انٹےلی جنس فراہم کرنے والے اس ادارے کا کنٹرول جناب رحمان ملک کے سپرد کر دےا جائے۔
ےہ طفلانہ کوشش چند ہی گھنٹوں مےں ناکام بنا دی گئی تھی۔ اس کا مطلب ےہ نہ لےا جائے کہ ہمارے دشمنوں نے ہماری فوج اور ہماری آئی اےس آئی کے بارے مےں اپنے مذموم ارادے ترک کر دئےے ہےں۔
ہارورڈ ےونےورسٹی کے فےلو مےٹ نے جو رپورٹ تےار کی ہے وہ پاکستان کے بارے مےں اس کے حقےقی دشمنوں کے حقےقی عزائم پر روشنی ڈالنے کےلئے کافی ہونی چاہےے آنے والے ہفتوں ےا مہےنوں مےں پاکستان کو اپنی بقا اور سلامتی کے حوالے سے بہت بڑے فےصلے کرنے ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

Scroll To Top