رشی کپور کرینہ کے بیٹے کے نام کے تنازعے پر پھٹ پڑے

بچے کا نام رکھنا ماں باپ کا حق ہے اور اس سےکسی کوکوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیےتنقید کرنے والے اپنا کام کریں، رشی کپور، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اپنی بھتیجی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کے نام پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات میں پھنس چکے ہیں  لیکن لیجنڈری اداکار اب اپنی بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعے میں کو دپڑے ہیں۔

Why are people so bothered what the parents want to name their child please?Mind your business,it’s got nothing to do with you.Parents wish!

رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعہ کھڑا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اورتنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی ہیں۔ ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ماں باپ اپنے بچے کا نام جو بھی رکھیں اس سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے لیکن اس بات کو لے کر سب لوگ کیوں پریشان ہیں، تنقید کرنے والے اپناکام کریں کیوں کہ یہ ماں باپ کی خواہش ہے۔

You mind your bloody business. Tumhare beta ka naam toh naheen rakha na? Who are you to comment? https://twitter.com/mamtara14/status/811590132717391872 

ایک صارف نے  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ناموں میں سے تیمور جیسا بے ہودہ نام ہی ملا تھا کیا جس  کے جواب میں ان کا  کہنا تھا کہ  آپ کے بیٹے ک انام نہیں رکھا لہٰذا اپنے کام سے کام رکھیں جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں رشی کپور نے کہا کہ الیگزینڈر ہو یا سکندر یہ کوئی بڑے پیر فقیر نہیں تھے اور یہ نام دنیا میں عام طور پر استعمال ہوتے ہیں اسی لیے تم سب کو کیا تکلیف ہے۔

Alexander and Sikandar were no saints. They are common names in the world. Apna kaam karo na tum. Tumko kya takleef hai? https://twitter.com/sabooravi/status/811590244323573761 

رشی کپور نے صرف یہی بس نہیں کی اور ٹوئٹر پرلوگوں کی تنقید کا جواب دیتے رہے  لیکن بے جا تنقید پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کئی لوگوں کو بلاک کرنے کا کہتے ہوئے کسی بھی بحث سے انکار کردیا جس کے بعد لیجنڈری اداکار نے  متعدد لوگوں کو  بلاک کردیا ہے۔

A lot of people are going to be blocked if any more arguments happen. Just shut the FUCK UP

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں 2 دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا ہے جس پر بھارت میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

Scroll To Top