اینی میٹڈ فلم ’راک ڈاگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بی مانو استاد اور ڈاگی میاں شاگرد، موسیقی سیکھنے کے شوقین کتے کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی، اینی میٹڈ، کامیڈی فلم ’راک ڈاگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایت کار ایش بریننن کی اس دلچسپ فلم کی کہانی ایک ایسے کتے کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے موسیقی سے بے حد لگاؤ ہوتا ہے، تاہم اسے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپنی ازلی دشمن ایک بلی کے پاس جاتا پڑتا ہے۔

میوزک میں مہارت رکھنے والی یہ بلی کتے کے ماہر موسیقار بننے کے خواب کی تکمیل میں اس کی مدد کرتی ہے بلکہ ہلکی پھلکی نوک جھونک بھی ان کے درمیان جاری رہتی ہے۔

امبر وینگ اورڈیوڈ مِلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار لیوک وِلسن، ایڈی ایزارڈ، جے کے سِمن، وِل فِن اورجارج گارشیاء کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

60ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والے یہ چائنیز امریکن تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال 24فروری کو امریکی سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

Scroll To Top