جے سوریا یونیفارم پہن کر بیگ اٹھائے دوبارہ اپنے اسکول پہنچ گئے

کولمبو: سری لنکا کے سابق آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا یونیفارم پہن کر دوبارہ اپنے اسکول پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو کی معروف درسگاہ سینٹ سرویٹیس کالج نے اپنے دروازے سابق طلبا کے لیے کھول دیئے۔ اس موقع پر ہزاروں افراد اپنی مادر علمی آئے اور پرانے دن یاد کئے۔

اسکول میں آنے والے سابق طلبا نے نا صرف اسکول یونیفارم پہنی ہوئی تھی بلکہ بیگ بھی اٹھائے ہوئے تھے اور ان میں سری لنکا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا بھی شامل تھے۔

Scroll To Top