انڈر 19ٹیم، معین خان کے بیٹے اعظم کا انتخاب، بھائی ندیم منیجر بن گئے

لاہور: اے سی سی یوتھ انڈر19 ایشیاکپ کیلیے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ناصر نواز کپتان ہونگے جبکہ علی زریاب کو ان کا نائب مقرر کیاگیا ہے، معین خان کے بیٹے اعظم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ سابق کپتان کے بھائی ندیم کو ٹیم منیجر بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں محمد محسن خان، عبداللہ شفیق، زاہد عالم، محمد عارف،وقار احمد، سعد خان، اعظم خان، شاہین شاہ، محمد حسنین، موسیٰ خان، ابرار زمان، عمر خان اور منصور علی شامل ہیں، چار ریزرو پلیئرز عالمگیر خان، فرحان شفیق، محمدسلیم اور ہدایت اللہ کا بھی انتخاب ہوا۔

منصور رانا ہیڈکوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ ، ندیم خان ٹیم منیجر، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ، زبیر احمد اینالسٹ اور صبور احمد ٹرینر ہونگے۔ قومی ٹیم13 سے 24 دسمبر تک سری لنکا میں شیڈول ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔

Scroll To Top