بھارتی ٹی وی کا پاکستانی ڈرامے نشر نہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بھارت کے مشہور ٹی وی چینل ذی ٹی وی نے اپنے چینل ’’زندگی‘‘ پر پاکستانی ڈرامے نشر نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔

بھارت میں پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں بھی مانگ ہے جب کہ مشہور بھارتی ٹی وی نے پاکستانی ڈرامے نشرکرنے کے لیے باقاعدہ ایک چینل لانچ کررکھا ہے  لیکن اب بھارتی چینل نے روایتی متعصبانہ  رویہ اختیار کرتے ہوئے  پاکستانی ڈرامے بھارت میں نشر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پرواضح موقف پر بھارت تلملا اٹھا ہے جس کے بعد ذی ٹی وی کے چیرمین سبھاش چندرہ نے پاکستانی ڈرامے نشر کرنے والے چینل ’’زندگی‘‘ پر پاکستانی ڈرامے نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سبھاش چندرہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد ’’زندگی‘‘ ٹی وی سے پاکستانی ڈراموں کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستانی فنکار فوراً بھارت چھوڑ دیں۔

Scroll To Top