آسٹریلیا میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ، ایک ہفتے تک رپورٹ آنے کا امکان

برسبین: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں برسبین کی بائیومکینکس لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا ہے اور اس کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان ہے۔

محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے شہر برسبین کی بائیومکینکس لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا جو تقریباً 2 گھنٹوں پر مشتمل تھا اس دوران آل راؤنڈر نے نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ  کئی اوورز کرائے۔ بولنگ کے دوران محمد حفیظ کا درجنوں زاویوں سے جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ پرگزشتہ برس جولائی میں مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث دوسری بار پابندی عائد کی گئی تھی۔

Scroll To Top