بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا،عمران خان، ٹیکسلا میں‌ جلس

14469598_10154091527684527_901756363526493525_nٹیکسلا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا، پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

 

ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ کشمیریوں کو ان کی مرضے کے مطابق فیصلہ کرنے کی آزادی مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے کشمیری باشندے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرایاجارہا،پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، طاقت کے بل بوتے پر کوئی بھی کسی قوم کو غلام نہیں بناسکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے طلب گار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی مسائل کا مل کر اور متحد ہوکر مقابلہ کریں گے، پوری قوم آج پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، وسائل کی وجہ سے قوم امیر نہیں ہوتی بلکہ انصاف ملنے پر ہوتی ہے۔

Scroll To Top