پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف اٹھنے والوں کو موقع دینا چاہیے، چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف اٹھنے والوں کو موقع دینا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ فاروق ستار نے پارٹی کے بارے میں جرات مندانہ فیصلے کیے لیکن بات صرف ایک پارٹی کی نہیں ،اردو زبان والوں کی ہے جب کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا بانی متحدہ کے خلاف ان کی اپنی پارٹی کھڑی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف اٹھنے والوں کو موقع دینا چاہیے۔

Scroll To Top