بھارتی حملہ فوجی7فوجی شہید جوابی کارروائی میں متعدد ہلاک

  •  12نومبرشاہ نورانی میںدھماکہ….13نومبرگوادرافتتاح….14نومبربھارتی ننگی جارحیت
  • لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں گزشتہ رات ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات پاکستانی فوجی شہید ہوگئے،پاک فوج کی جوابی کارروائی

    فوجیمیں3بھارتی چوکیاںتباہ،متعدد بھارتی فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے راولپنڈی (این این آئی) بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 7 پاکستانی فوجیوں کو شہید کردیا۔ پاکستان کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارتی چوکیوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں گزشتہ رات ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ پاکستانی فوجیوں نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھر پور کارروائی کر تے ہوئے تین بھارتی چوکیوں کو تباہ کر دیا اور کئی بھارتی فوجی مار ے گئے ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نفیس زکریا نے کہا کہ ہم بھمبر سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور ہم ملک کی حفاظت میں جان کا نذرانہ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Scroll To Top