اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 سے زائد فلسطینی زخمی

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،  مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جب کہ ربڑ کی گولیوں لگنے کے باعث 50 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہ

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔

You might also like More from author