احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے، فردوس عاشق اعوان

احساس کے جذبے سے ہی فلاحی ریاست کی تشکیل ممکن ہے،نئے پاکستان میں اشتہار بازی کے بجائے حق داروں کو حق دیا جا رہا ہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کمزور اور پسماندہ طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے،احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے،احساس کے جذبے سے ہی فلاحی ریاست کی تشکیل ممکن ہے،نئے پاکستان میں اشتہار بازی کے بجائے حق داروں کو حق دیا جا رہا ہے،مٹھی بھر عناصر مشکل وقت میں ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون  خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کمزور اور پسماندہ طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے،احساس کے جذبے سے ہی فلاحی ریاست کی تشکیل ممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام میں انسانی حقوق اور کمزور طبقوں سے ہمدردی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حکومت کے عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشکل وقت میں ریاست نے کمزور طبقوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی کفالت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ 8لاکھ 15ہزار سے زائد خاندانوں کو امداد مل چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں اشتہار بازی کے بجائے حق داروں کو حق دیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مٹھی بھر عناصر مشکل وقت میں ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مخیر حضرات امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مستحقین کو امداد کی وصولی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ اسلام آباد میں امداد وصولی کیلئے 27سینٹر بنائے گئے ہیں۔

You might also like More from author