عوام کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم کا عزم ہے: فردوس عاشق اعوان

احساس پروگرام کا آغاز ہو چکا ،حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑےگی،متحد ہوکر چیلنج پر قابو پائیں گے ، سرخرو ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے، حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑےگی،متحد ہوکر چیلنج پر قابو پائیں گے اور سرخرو ہوں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ غریب، نادار اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑےگی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں کرونا کے خلاف جاری قومی کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔انہوںنے کہاکہ متحد ہوکر چیلنج پر قابو پائیں گے اور سرخرو ہوں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کیلئے اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے بھر میں مستحقین کیلئے راشن کی بروقت ترسیل ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور روزگار کے مواقع کو پیدا کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر زور عمران خان کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ وابستگی اور احساس کی علامت ہے۔انہوںنے کہاکہ احساس ایمرجنسی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے،ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 17 ہزار مراکز ز قائم کیے جا چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 144ارب میں اب تک 49.2ارب روپے بینکوں کو مستحقین کے لئے ریلیز ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرونا وباءکے باعث جو خاندان معاشی طور پر بری طرح متاثر ہوئے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے

You might also like More from author