سول اور عسکری قیادت عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پر عزم ہے، فردوس عاشق اعوان

ایک قوم بن کر اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے، مستحق نادار افراد کے لیے 1200ارب روپے کے پیکج کا علان کیا ہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے دورے کے حوالے سے بتایاکہ سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک قوم بن کر اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔  ادھر وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکو مت نے مستحق نادار افراد کے لیے 1200ارب روپے کے پیکج کا علان کیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ مستحق افراد کو راشن کے لیے12 ہزار فی کس دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگرفورس پر سیاست نہ کریں، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد ٹائیگرفورس کا حصہ بن سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کورونا سے معاشی چیلنج بڑھا ہے

You might also like More from author