کورونا وائرس کیخلاف جنگ: عثمان بزدار نے سیاسی ٹیم کو میدان میں اتاردیا

صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کومختلف شہروں مےں صورتحال کا جائزہ لےنے کےلئے ذمہ دارےاں تفویض کر دی گئےں

لاہور(اےن اےن آئی) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی روک تھا م کےلئے اقدامات کا جائزہ لےنے کےلئے سےاسی ٹےم کو بھی مےدا ن مےں اتار دےاہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کومختلف شہروں مےں صورتحال کا جائزہ لےنے کےلئے ذمہ دارےاں تفویض کر دی گئےں۔صوبائی وزرا،مشےران اورمعاونےن خصوصی اپنے تفوےض کردہ اضلاع کے دورے کرےں گے۔ صوبائی وزراء،مشےران اور معاونےن خصوصی انتظامےہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات کی نگرانی کرےںگے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین فیصل آباد، صوبائی وزیرکھےل محمد تیمور خان جھنگ، صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم چنیوٹ اور صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض ٹوبہ ٹیک سنگھ مےں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانےٹر کرےںگی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور، صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر محمد ہاشم ڈوگر قصور، صوبائی وزیر وائلڈلائف اینڈفشریزملک اسد علی ننکانہ صاحب اور صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود شیخوپورہ مےںصورتحال کا جائزہ لےں گے۔صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ راولپنڈی، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر جہلم، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی یاسر ہمایوںچکوال اور صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور اٹک مےں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانےٹر کرےںگے۔ صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی سرگودھا، صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان میانوالی، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ممتاز احمد خوشاب اور صوبائی وزیر ہا¶سنگ میا ں محمود الرشید گوجرانوالہ مےں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لےںگے۔صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان گجرات، صوبائی وزیر وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم محمد اجمل چےمہ منڈی بہا¶الدین ، صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نارووال اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن محمد اخلاق سیالکوٹ مےں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانےٹر کرےںگے۔صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال ساہیوال ، صوبائی وزیرکنسالیڈےشن سید صمصام علی بخاری اوکاڑہ، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپوراور صوبائی وزیر زکوة اینڈ عشر شوکت علی لالیکا بہاولنگرمےں کورونا وائرس کی صورتحال کی مانےٹرنگ کرےںگے۔ صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری رحیم یار خان ، صوبائی وزیر توانائی محمد اخترملک ملتان ، صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی خانیوال اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی وہاڑی مےں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لےںگے۔ صوبائی وزیرلائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک راجن پور ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ لودھراں،معاون خصوصی جنگلات امیر محمد خان بھکر اورمعاون خصوصی ےوتھ افےئرو سپورٹس عمر فاروق حافظ آبادمےں کورونا وائرس کی صورتحال کو مانےٹر کرےںگے۔معاون خصوصی اوقاف و مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی لیہ ،مشےر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل حیات پاکپتن ، مشےر صحت محمد حنیف پتافی ڈیرہ غازی خان اور مشےرزراعت عبدالحئی دستی مظفر گڑھ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونےوالی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو فی الفور اپنے اپنے ضلع کادورہ کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اراکین روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے پیدا ہونےوالی صورتحال بارے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کےساتھ مل کراقدامات کا جائزہ لیکر رپورٹ وزیر اعلیٰ آفس پیش کریں ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ےہ جنگ ہم نے ملکر لڑنی ہے اوراس جنگ کو ہر صورت جےتےںگے۔پنجاب حکومت نے دےگر صوبوں کے مقابلے مےں سب سے پہلے اوربروقت اقدامات کےے۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے3 جنوری کو ےہ معاملہ اٹھاےااورہم مشکل کی اس گھڑی مےں عوام کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہےں۔

You might also like More from author