المیہ یہ ہے کہ ہم ایک ایسے نظام میں احتساب کا کھیل دیکھ رہے ہیں جہاں حمام ایک ہی ہے۔ اور حمام میں ننگا ہر ایک کو ہونا پڑتا ہے خواہ وہ پراسییکیوٹر ہو ملزم ہو یا جج ہو۔۔۔
27فروری2020

اربوں کھربوں میں کھیلنے والوں کو ضمانتیںپرضمانتیںدینے والے فراخدل جج فیصلے صادر کرنے سے پہلے متعلقین کا ٹیکس ریکارڈ منگوا کر اس کا موازنہ ان کی دولت املاک اور طرز زندگی سے ضرور کیا کریں۔ پھر شاید وہ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی بجائے یہ حکم دیں کہ انہیں کنویں میں الٹا لٹکاو¿۔۔۔
27فروری2020

کیا انہوں نے پکڑے ہیں اللہ کے سوا اور سفارش والے
تو کہہ ان کو اختیارنہ ہو کسی چیز کا اور نہ سمجھ تو کہہ
اللہ کے اختیار میں ہے ساری سفارش
اسی کا راج ہے آسمان و زمین میں
پھر اسی کی طرف پھیرے جاو¿ گے۔۔۔(43،44 الزمر)
27فروری2020

ڈراتا مولوی نہیں اللہ کریم ہے۔ تمام نا فرمانوں کو۔ مثالیں دے دے کر ڈراتا ہے۔ بار بار کہتا ہے کہ میری نافرمانی کرتے رہو گے تو وہی حشر کروں گا جو قوم عاد کا کیا قوم ثمود کا کیا قوم لوط کا کیا قوم فرعون کا کیا اور کنویں والوں کا کیا۔ اپنی ناقص عقل استعمال کرنے کی بجائے قران پڑھیں۔۔۔
27فروری2020

You might also like More from author