کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے: آرمی چیف

پرامن اور مستحکم قیام کے لیے پرعزم ہیں،جنرل قمر جاوید سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ملاقات ، افغان مہاجرین، مسئلہ کشمیر، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

راولپنڈی: ( الاخبارنیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین، افغان مفاہمتی عمل، مسئلہ کشمیر، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن مشنز میں کردار اور دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کی تعریف کی اور یو این ملٹری مبصر گروپ کو کشمیرمیں رسائی دینے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے اور خطے کے استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امن کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی امور اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

You might also like More from author