پولیو کیخلاف جنگ قوم کے نونہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے: عثمان بزدار

 پنجاب بھر مےں5 سال سے کم عمر تقرےباً2کروڑ بچوں کو پولےو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائےںگے‘مہم مےں 90ہزار سے زائد ہےلتھ ورکرز اورسپر وائزرزحصہ لےںگے

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہداےت صوبے بھرمےں انسدادپولےو مہم کا آغاز کردےاگےاہے ۔ اس ضمن مےں وزےراعلیٰ آفس مےں انسداد پولےو مہم کے آغاز کی خصوصی تقرےب منعقد ہوئی۔صوبائی وزےر صحت ڈاکٹر ےاسمےن راشد،صوبائی وزےر ہاو¿سنگ مےاں محمود الرشےد،چےف سےکرٹری مےجر(ر)اعظم سلےمان خان، پرنسپل سےکرٹری وزےراعلیٰ پنجاب ، سےکرٹری پرائمری و سکےنڈری ہےلتھ کےئراوراےڈےشنل سےکرٹری ہےلتھ نے بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولےومہم کا افتتاح کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب مےں آج سے شروع ہونے والی خصوصی مہم پانچ روز جاری رہے گی۔ پنجاب بھر مےں5 سال سے کم عمر تقرےباً 2 کروڑ بچوں کو پولےو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائےںگے۔خصوصی مہم مےں 90ہزار سے زائد ہےلتھ ورکرز اورسپر وائزرزحصہ لےںگے۔وزےراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو خود فےلڈ مےں نکل کرانسداد پولےو مہم کی نگرانی کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ والدےن انسداد پولےو ٹےموں سے تعاون کرےں اوراپنے بچوں کو قطرے پلائےں۔پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنائےںگے۔ پولےو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے جس مےں جےت ہی واحد آپشن ہے۔اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے۔ وزےراعلیٰ نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو انسداد پولیو کےلئے وضع کردہ پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے سے پولیوکے خاتمے کےلئے کاوشیں جہاد ہے- پولیو ویکسین کی افادیت کے بارے میں عوام کو بالخصوص والدین کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی قابل برداشت نہیں -صوبائی وزےر ڈاکٹر ےاسمےن راشدنے کہا کہ بچوں کو پولےوسے محفوظ رکھناہماری قومی ذمہ داری ہے۔ رواں مہم کے دوران ہر بچے کو پولےو وےکسےن پلائی جائے گی۔صوبائی وزےر مےاں محمود الرشےد نے کہا کہ پولےو کا خاتمہ ہماری ترجےحات مےں سرفہرست ہے۔معاشرے کے ہرطبقے کو انسداد پولےو مہم کی کامےابی مےں اپنا بھر پور کرداراداکرنا ہے۔

You might also like More from author