عامر ولیمے کے چند گھنٹے بعد ٹیم کو جوائن کرنے دبئی روانہ

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر اپنے ولیمے کی تقریب کے چند گھنٹے بعد ہی دبئی روانہ ہو گئے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اپنے ولیمے کی تقریب کے چند گھنٹے بعد ہی دبئی روانہ ہو گئے جہاں پیسر کی نئی دلہن نرجس بھی ان کے ہمراہ تھیں،  یو اے ای پہنچ کرمحمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

محمد عامرکے بھائی اوران کی اہلیہ نرجس ملک کے اہل خانہ بھی انکے ہمراہ تھے، محمد عامر23 ستمبرسے شروع ہونے والی 3 ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کیلیے دستیاب ہیں۔

Scroll To Top