حمل کے دوران جلد اور بال خوبصورت ہوگئے ہیں، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران میری جلد اوربال پہلے سے اور بھی اچھے ہوگئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکئی ماہ سے حاملہ ہیں اور رواں سال کے آخر میں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جب کہ اداکارہ حاملہ ہونے کے باوجود فلموں میں اداکاری اورمختلف فیشن شو میں شرکت کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے حمل کے دوران کے تجربات کو سب کے سامنے عیاں کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپورکا کہنا تھا کہ میں اپنے بالوں کے حوالے سے بہت پا گل ہوں اور انہیں کبھی بھی نہیں کٹواسکتی اسی لیے فلموں کے لیے بھی اپنے بالوں کو کسی صورت نہیں چھیڑا جب کہ حمل کے دوران میری جلد اوربال پہلے سے اور بھی اچھے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  فلم ’’تلاش‘‘ میں اپنے لمبے بالوں کے باعث ہی عامر خان کے مدمقابل کردار ملا تھا اور لمبے بالوں کے باعث وہ کردار زیادہ اچھا لگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں حاملہ خاتون کا کردار ادا کریں گی۔

Scroll To Top