نشے کی لت چھوڑنے کے بعد ہنی سنگھ کی شخصیت ہی بدل گئی

ممبئی: بھارت کے معروف گلوکارہنی سنگھ نے شراب نوشی کی لت اور ڈپریشن کے علاج کے بعد داڑھی رکھ لی ہے جس سے ان کی شخصیت یکسر بدل گئی ہے۔

بھارتی ریپرہنی سنگھ اپنے منفرد انداز کے باعث دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں شوق سے سنا جاتا ہےجب کہ گلوکار ہنی سنگھ نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

گلوکار ہنی سنگھ طویل عرصے سے شراب نوشی کی لت اور ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے لیے 18 ماہ سے علاج کرارہے ہیں تاہم اب علاج کے بعد ان کی شخصیت بالکل بدل گئی ہے جس کے بعد انہیں پہچاننا اب مشکل ہوگیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے علاج کے بعد کی تصاویر پوسٹ کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جب کہ نئی تصاویر میں گلوکار نے داڑھی بڑھا دی ہے جس سے ان کا نیا روپ سامنے آیا ہے اور مداحوں کی جانب سے  بھی اب کے نئے روپ کو سراہا جارہا ہے۔

Scroll To Top