کرن جوہر کی فلم پر پابندی غنڈہ گردی ہے: وزیراعلیٰ نئی دہلی

Bannig Karan Jauhar Movie Is Vandalism Cm New Delhi

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ اداکاروں پر پابندی نہیں لگانی چاہیے، کرن جوہر کی فلم پر پابندی لگانا غنڈہ گردی ہے۔

بھارتی چینل پر بات کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر مودی کو مبارکباد دی، میں نے ہی مودی کو اسٹرائیک کی تفصیلات عوام میں لانے کا کہا۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے پٹھانکوٹ پر حملہ کیا اور اسی آئی ایس آئی کو مودی کی حکومت نے پٹھانکوٹ کا دورہ کرایا۔

پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، جب مودی پاکستانی وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں جاسکتے ہیں تو کرن جوہر کی فلم پر پابندی لگانا غنڈہ گردی ہے۔

Scroll To Top