80 سالہ ماڈل نے سب کو حیران کردیا

فیشن شوز میں عام طور پر معمر ماڈلز کو موقع نہیں دیا جاتا خاص طور پر اگر ان کی عمر 50 سال سے زائد ہو مگر چین میں ایک 80 سالہ شخص نے ڈیزائنر پر ثابت کردیا ہے کہ ان کی سوچ کتنی غلط ہے۔

فوٹو بشکریہ امیج ان چائنا
فوٹو بشکریہ امیج ان چائنا

وانگ ڈیشون درحقیقت ایک اداکار ہیں جنھوں نے اس شعبے میں بھی کافی تاخیر سے یعنی ساٹھ سال کے بعد قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی فلم وارئیر آف ہیون اینڈ ارتھ تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی۔

چین کے اس اداکار کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کی مزاحمت کرتے ہوئے خود کو فٹ رکھنا اور نئی چیزوں کے لیے خود کو آزمانا۔

فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز
فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز

ان میں سے ایک ماڈلنگ کیرئیر بھی ہے اور انہوں نے اس کا آغاز گزشتہ سال چائنا فیشن ویک میں رن وے شو سے کیا۔

یہ بزرگ ماڈل روزانہ تین گھنٹے ورزش کرتے ہوئے گزارتے ہیں اور گزشتہ سال رن وے پر آنے کے بعد سے وہ چین کے نیشنل آئیکون بن چکے ہیں۔

فوٹو بشکریہ امیج ان چائنا
فوٹو بشکریہ امیج ان چائنا

انہیں عام طور پر چین کا ‘ہاٹ گرینڈ پا’ کہا جاتا ہے اور چاہنے والوں کی تعداد بے شمار ہے۔

اگست میں ان پر ایک ویڈیو بھی یوٹیوب پر لوڈ ہوئی جسے تین لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

فوٹو بشکریہ امیج ان چائنا
فوٹو بشکریہ امیج ان چائنا

وہ خود کہتے ہیں کہ فیشن یا کسی بھی شعبے میں کامیابی کی کنجی اپنے مقصد کو چننا اور پھر کبھی ہار نہ ماننا ہے۔

فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز
فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز

انہوں نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا ‘عمر نہیں بلکہ آپ کی ذہنیت آپ کو روکتی ہے، فطرت عمر کا تعین کرتی ہے مگر ذہن کا تعین آپ خود کرتے ہیں’۔

Scroll To Top