14کروڑ سکھ عمران خان کی آواز بنیں گے، نوجوت سنگھ سدھو

  • سکندر اعظم نے اپنی طاقت سے دنیا فتح کی،عمران خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں،اگر مسائل جپھی سے حل ہوسکتے ہیں تو سرحدوں پر خون خرابے کی ضرورت نہیں
  • تقسیم ہندکے بعدپہلی بارپاک ،بھارت سرحد کی رکاوٹیں ختم ہوئیں، پاکستانی وزیر اعظم نے سکھ برادری پر جو احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے

Minister of Local Government, Tourism and Cultural Affairs Punjab Navjot Singh Sidhu during his Lecture cum Student Interaction on “My Journey from a Cricketer to the Parliament” organised by Student Welfare Association at Law Auditorium in Panjab University Chandigarh on Tuesday, September 26 2017. Express Photo by Sahil Walia *** Local Caption *** Minister of Local Government, Tourism and Cultural Affairs Punjab Navjot Singh Sidhu during his Lecture cum Student Interaction on “My Journey from a Cricketer to the Parliament” organised by Student Welfare Association at Law Auditorium in Panjab University Chandigarh on Tuesday, September 26 2017. Express Photo by Sahil Walia

کرتارپور (این این آئی) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ نے کرتار پور راہداری کھولنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 72سال سے سب حکمرانوں نے اپنا نفع نقصان دیکھا ، عمران خان نے چودہ کروڑ سکھوں کے دل کو ٹھنڈک پہنچائی ،سکندر اعظم نے اپنی طاقت سے دنیا فتح کی،عمران خان آپ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں،اگر مسائل جپھی سے حل ہوسکتے ہیں تو سرحدوں پر خون خرابے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہفتہ کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ قوم پوری دنیا میں ایک فیصد ہے لیکن جذبے میں 50 فیصد ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری زبان سے 14 کروڑ سکھوں کی آواز نکل رہی ہے، میں آپ کےلئے شکرانہ لیکر آیا ہوں، نذرانہ لیکر آیا ہوں۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد آج پہلی تاریں گری ہیں، ہماری 4 پشتیں اپنے گرو کے گھر آنے کے لیے ترستی رہیں، سکندر نے ڈرا کر دنیا جیتی تھی لیکن عمران خان نے محبت سے دنیا کے دل جیت لیے ہیں۔بھارتی مہمان نے کہا کہ عمران خان سے کہتا ہوں کہ سب سے بڑا مرہم انہوں نے راہداری کھول کر لگایا ہے، 72 سال سے سب حکمرانوں نے اپنا نفع نقصان دیکھا لیکن عمران خان پہلا بہادر وزیراعظم ہے جس نے بغیر کسی نفع نقصان کےلئے 14 کروڑ سکھوں کے دل کو ٹھنڈک پہنچائی۔سابق بھارتی کرکٹر نے عمران خان نے دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لیے، عمران خان نے سکھ برادری پر جو احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کچھ عمران خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بنایا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تقسیم ہندکے بعدپہلی بارپاکستان بھارت سرحد کی رکاوٹیں ختم ہوئیں۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ اگر مسائل جپھی سے حل ہوسکتے ہیں تو سرحدوں پر خون خرابے کی ضرورت نہیں ہے۔بھارتی آکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر بھارت دروازہ نہ کھولتا تو ہم یہاں نہیں آسکتے تھے اور اگر پاکستان دروازہ نہ کھولتا تو ہم اندر نہیں آسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج بہت ہی خوشیوں بھرا دن ہے، 72 سال بعد ہماری خواہش پوری ہوئی۔

Scroll To Top