اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے:فردوس عاشق اعوان

  • چار سال کےلئے انتظار فرمائیے،گزشتہ اسمبلی میں آپ اپنی تقریریں خودسنیں اور رہنمائی حاصل کریں،نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ عوام کے مفاد کی نگہبانی ہو رہی ہے
  • مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ،کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے،بلاامتیاز ہر شہری پر قانون کا یکساں اطلاق ہمارا مشن ہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے،چار سال کے لئے انتظار فرمائیے،گزشتہ اسمبلی میں مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خودسنیں اور رہنمائی حاصل کریں،عمران خان کے نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار سال کے لئے انتظار فرمائیے۔گزشتہ اسمبلی میں مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خودسنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوانانہوںنے کہاکہ عمران خان کے نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ بنیاد احساس پر قائم ہے، جہاں حکمرانوں کی جیب نہیں بلکہ قومی خزانہ بھرا جا رہا ہے دری اثناء وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ہے ،کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے اپنا تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ہے ،کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے اپنا تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز ہر شہری پر قانون کا یکساں اطلاق عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ’دو نہیں ایک پاکستان‘ کے نعرے کی عملی تعبیر کیلئے پر عزم ہیں۔

Scroll To Top