عثمان بزدار کاخیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ

  • وزیر اعلیٰ سے وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کی ملاقات،ماحولےاتی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کےلئے مہم کو تےز کرنے کا فےصلہ
  • پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کی آٹے کی ضروریات پورا کرےگی،خیرسگالی کے تحت ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ،عثمان بزدار

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ کےاہے اوراس فےصلے کی روشنی مےں پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ریلیز کو اوپن کرے گی۔وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک پنجاب کواس ضمن مےں ہدایات جاری کر دی ہےں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزےراعلیٰ آفس مےں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی، وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک کے پی کے، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلی نے اجلاس مےں شرکت کی۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کی آٹے کی ضروریات کو پورا کرے گی اور پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا میں بسنے والے بہن بھائیوں کیلئے خیرسگالی کے جذبے کے تحت آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیبرپختونخوا میںآٹے کی ترسیل کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔کمیٹی اس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات کی باقاعدہ نگرانی کرے گی۔وزیر خوراک کے پی کے قلندر خان لودھی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیںاور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکرگزار ہیں،بلاشبہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام خیبرپختونخوا کی آٹے کی ضروریات پورا کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ ےہ آزادی نہےں بلکہ” آہ وزاری مارچ “ ہے: وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مارچ کرنے والے عناصر کو عوام عام انتخابات مےں ووٹ کی طاقت سے رد کرچکے ہےں ۔ےہ آزادی نہےں بلکہ” آہ وزاری مارچ “ ہے۔کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی خاطر اےک بار پھر اکٹھا ہوا ہے ۔ باشعور عوام ان عناصر کے واویلے کی حقیقت جان چکے ہیں اور انہوں نے مارچ سے لاتعلق رہ کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو آئےنہ دکھا دےا ہے۔ افراتفری کی سیاست کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے، اب بھی ناکام رہےںگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کے سفر کو منفی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں۔ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے پیش نظر سب کو قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو تقسیم کرنے والے عناصر ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ نام نہاد آزادی مارچ پر پاکستان کے دشمن خوشیاں منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کرنے والے کھلے عام کرپشن کی آزادی چاہتے ہیں اور ان کا ایجنڈا صرف کرپشن کا تحفظ ہے۔ انہیں پاکستان کے مفاد سے کوئی غرض نہیں۔ الیکشن میں بری طرح ہارکر استعفیٰ مانگنے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان 22 کروڑ عوام کے منتخب اور مقبول ترین وزیراعظم ہیں اور ان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان حالات میں سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنا ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔ احتجاجی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزےراعلیٰ آفس مےں وزیراعظم کے مشیر برائے موسمےاتی تغےرات ملک امین اسلم نے ملاقات کی۔جس مےںماحولےاتی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کےلئے مہم کو مزےد تےز کرنے کا فےصلہ کےاگےا۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گرےن ڈوےلپمنٹ پروگرام کا آغازکردےاگےاہے اورےہ پروگرام ماحولےاتی آلودگی کے خلاف جاری مہم مےں ممد ومعاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے حوالے سے عالمی بےنک کے تعاون کے شکرگزار ہےں۔انہوںنے کہا کہ 273ملےن ڈالرکا پنجاب گرےن ڈوےلپمنٹ پروگرام صوبے مےں گرےن انوسٹمنٹ کے فروغ کےلئے اہم کردارادا کرے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو صاف اورآلودگی سے پاک ماحول دےنے کےلئے پرعزم ہےں۔صوبے مےں سٹےل ملز کو جدےد ٹےکنالوجی پر منتقل کےاجارہاہے جبکہ اےنٹوں کے بھٹوں کو بھی زگ زےگ ٹےکنالوجی پر منتقل کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے ۔صوبے مےں فصلوں کی باقےات جلانے پر پابندی لگادی ہے ۔پنجاب مےں ائےرکوالٹی مانےٹر کرنے کےلئے 6مانےٹرنگ سٹےشن قائم کےے گئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ ماحولےات کے زےر انتظام30نئے ائےر کوالٹی مانےٹرنگ سٹےشن قائم کےے جائےںگے۔15واٹر کوالٹی مانےٹرنگ سٹےشن بھی قائم کرےںگے۔وزےراعلیٰ نے سموگ اورماحولےاتی آلودگی پرقابو پانے کے حوالے سے اقدامات کی نگرانی کےلئے وزارتی کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کی ہے۔کمےٹی مےں وزراءاورنجی شعبے کے ماہرےن شامل ہوںگے۔کمےٹی ازخود فےصلے کرکے عملدر آمد ےقےنی بنائے گی۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Scroll To Top