کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے فورسز تیار ہیں، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

  • سنجیدگی سے مولانا کے ساتھ مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالناچاہیے ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی


اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ بریگیڈئیرریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ تمام فورسز تیار ہیں کسی بھی حالات سے نمٹیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئے جس میں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ ہمیں سنجیدگی سے مولانا کے ساتھ مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالناچاہیے ، ہمیں بات چیت کرنی چاہیں،مولانا صاحب ابھی تک اپنے معاہدے پر قائم ہیں تو ہمیں بات کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ تمام فورسز تیار ہیں کسی بھی حالات سے نمٹیں گے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہم مزاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

Scroll To Top