نام نہاد مارچ درحقےقت ”غلامی مارچ “ہے ‘عثمان بزدار

  • پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، عوام نے پی ٹی آئی کوپانچ سال کا مےنڈےٹ دےا ، وزےراعظم کی قےادت مےں تبدےلی کے سفر کو کوئی نہےں روک سکتا
  • اراکےن اسمبلی دست و بازوہےں،ان کی عزت مےں کمی نہےں آنے دوںگا ،مکمل عزت اوراحترام ملے گا‘وزیر اعلی پنجاب


لاہور(این این آئی) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پرنام نہاد مارچ درحقےقت ”غلامی مارچ “ہے ، مسترد شدہ عناصرقوم کو پرانے پاکستان کا اےک بار پھر غلام بنانا چاہتے ہےں ،22کروڑ عوام نے پرانے پاکستا ن کو ٹھوکر مار دی ہے اوراب نےا پاکستان بن رہا ہے اور غلامی کا دورواپس نہےں آئے گا۔اپنے بےان مےں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وزےراعظم عمران خان کی قےادت مےں تبدےلی کے سفر کو کوئی نہےں روک سکتا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تحرےک انصاف کوپانچ سال کا مےنڈےٹ دےا ہے ۔ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک مےں انتشار پھےلانے اور امن عامہ کو سبوتاژ کرنے والی کسی عوام دشمن کاروائی کو ہرگز برداشت نہےں کےا جائے گا۔ عوام کے مسترد شدہ عناصرنام نہادمارچ کے ذرےعے کشمےر کاز کو نقصان پہنچارہے ہےں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مےرا ہر اےم پی اے اپنے حلقے مےں وزےراعلیٰ ہے اورپنجاب کے اےم پی اےز کو مکمل عزت اوراحترام ملے گا،اےم پی اےز کے جائز کام ترجےحی بنےادوں پر ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ کسی کو اراکےن اسمبلی کے جائز کاموںمےں رکاوٹ نہےں ڈالنے دوںگا۔اراکےن اسمبلی مےرے دست و بازوہےں،ان کی عزت مےں کمی نہےں آنے دوںگا۔اراکےن اسمبلی کے حلقوںکے مسائل حل کےے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ جہاں کوئی اےشو ہے اسے فوری طورپر دور کرےںگے۔اراکےن اسمبلی کے ہر جائز کام پر ہونے والی پےش رفت کی ذاتی طورپر نگرانی کروںگا۔

Scroll To Top