پسماندہ اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،محمودخان

  • ایک سال کی قلیل دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغازہو چکا ہے،شفافیت اور معیار برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا سے مختلف حلقوں سے آئے ہوئے صوبائی اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ، مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیالات

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان سے صوبے بھر کے مختلف حلقوں سے آئے ہوئے صوبائی اسمبلی کے ممبران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور وہاں پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کے ممبران کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانا اور وہاں پر تمام محرومیوں کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،جبکہ اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام تر کوششیں کر رہی ہےں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور یکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی دیر پا ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ایک سال کی قلیل دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغازہو چکا ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں صوبے کے مختلف اضلاع میں صحت کے بنیادی مراکز کی اپگریڈیشن ، سکولوں کا قیام و اپگریڈیشن ، صاف پینے کے پانی کے منصوبے ، سوات موٹر وے کی تکمیل ، پنا ہ گاہوں کا قیام ، صنعتی زونزکا قیام ، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے، روزگار سکیم ، صحت انصاف کارڈ کی پوری صوبے میں توسیع ، سڑکوں کی تعمیر اور ان جیسے دیگر میگا پراجیکٹس شامل ہےں۔ صوبائی اسمبلی ممبران سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہے ، پورے صوبے کی ترقی ان کی ترجیح ہے ،ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔صوبے بھر میں جہا ں پر بھی ترقیاتی کام ہوں گے ان میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر حال ممکن بنائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کر رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ماضی کے مقابلے میں ترقیاتی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے بدلہ ہوا صوبہ ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ پورے صوبے بشمول قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت پہلی فرصت میں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی جو منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں شفافیت اور میرٹ لانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اداروں میں مثبت اصلاحات لائے جارہے ہیں جس سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کےلئے صوبائی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی بلکہ عوام کو روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کو مساوات کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں گے جبکہ وہ اضلاع جو ماضی کی حکومتوں میں پسماندہ رہ چکے ہیں ان کو دوسرے اضلاع کے برابر لانے کیلئے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں خصوصی اہمیت دی جائے گی تاکہ ان اضلاع کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور عوام کی مخلصانہ خدمت پر یقین رکھتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ صوبے کے عوام نے تحریک انصاف کی قیادت پر دوبارہ اعتماد کرکے اس صوبے میں تحریک انصاف کو دوسرے بار اقتدار کا موقع دیاہے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ، صوبے کے عوام کو مایوس نہیں کرےںگے۔

Scroll To Top