کامیاب جوان پروگرام : وزیراعظم آج افتتاح کریںگے

  • پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں مکمل ، شہر اقتدار میں تشہیری بینرز آویزاں کر دیئے گئے ، منصوبے کی کامیابی کےلئے عثمان ڈار متحرک
  • پروگرام سے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اربوں روپے مختص کر دئیے گئے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان (آج) جمعرات کو نوجوانوان کی فلاح و بہبود کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز کریں گے اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں جاری, شہر اقتدار میں تشہیری بینرز آویزاں کر دیئے گئے ،پروگرام کی کامیابی کےلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی متحرک ہوگئے ۔عثمان ڈار نے سابق وزیر اسد عمر، جہانگیر ترین، عامر کیانی، سیف اللہ نیازہ اور فیصل جاوید سمیت اہم رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کیں جس میں پروگرام کے لانچنگ ایونٹ کی حتمی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کامیاب جوان پروگرام کے افتتاحی تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی۔وفاقی و صوبائی وزراء، پارٹی کی مرکزی قیادت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی ،کامیاب جوان پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے۔وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے لئے اربوں روپے مختص کر دئیے گئے

Scroll To Top