اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

رضوان سینئر کپتان ہوں گے جبکہ حماد بٹ نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، فوٹو: فائل

 لاہور: ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،رضوان سینئر کپتان ہوں گے جبکہ حماد بٹ نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

امجد علی اور وقار  گول کیپرز ہوں گے، ہاف بیکس میں معین شکیل،تصور عباس، راشد محمود، ابوبکر اور اظفر یعقوب شامل ہیں،فارورڈز میں اعجاز احمد،عمر بھٹہ،رانا سہیل،رضوان سینئر(کپتان) اور علی شان،رانا وحید،غضنفر علی اور حماد انجم بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

انیسویں کھلاڑی محمد عرفان ہیں، ان کی ٹیم میں شمولیت ویزہ سے مشروط ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈیول ٹرائلز میں 35 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر منظور جونیئر نےدوسرے سلیکٹرز کے ہمراہ کی۔

Scroll To Top