چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں:کاش 500 کرپٹ افراد کو جیل بھیج سکتا: عمران خان

  • کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے،چین نے عوام کو غربت سے نکالتے ہوئے دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے ، دوست ملک نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے
  • چینی ورکرز کے تحفظ کےلئے خصوصی فورس بنائی گئی ،حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاوَسنگ شعبے میں چین کے تعاون کے خواہش مندہیں، تقریب سے خطاب

بیجنگ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے400 وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا،چین دنیامیں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے ،چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔ منگل کو چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیامیں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے، چینی صدر نے کرپشن کےلئے جنگ کی، چین نے 400 وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کےلئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کےلئے خصوصی فورس بنائی گئی ہے ،حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاوَسنگ شعبے میں چین کےتعاون کے خواہش مندہیں۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں کیوں کہ ہم نے آسانیاں پیدا کی ہیں،پاکستان چاہتا ہے کہ چین ٹیکسٹال، آئی ٹی، فنانس، زراعت، سیاحت، میں سرمایہ کاری کرے۔

Scroll To Top