پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کا فیصلہ

  • رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی رجسٹریشن فیس کے جدول میں ترامیم ، ٹرےفک قوانےن کی خلاف وزری پر جرمانوں مےں اضافے ،پنجاب بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز سروس رولز میں ترامیم کی منظوری
  • صوبائی وزراءپرائس کنٹرول کےلئے فےلڈ مےں نکلےں،عوام کو رےلےف دےں، انسداد ڈےنگی کے حوالے سے بھی باقاعدگی سے اجلاس کرےں‘عثمان بزدار

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا18 واں اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ کمےشن13ممبران پر مشتمل ہوگا،سربراہ صوبائی وزےر خزانہ ہوںگے۔کمےشن صوبائی محاصل کی تقسےم کا فارمولہ وضع کرے گا۔پنجاب کابےنہ کے اجلاس میں گرےڈ 1سے 4تک کی منظور شدہ خالی آسامےوں کے لئے بھرتی پر پابندی اٹھانے کا فےصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے محکموں کو اپنی ضرورےات کے مطابق گرےڈ1سے 4تک کی بھرتےوں کیلئے کےسز بھجوانے کی ہداےت کی۔وزےراعلیٰ کےس ٹو کےس جائزہ لے کر بھرتےوں کی منظوری دےں گے۔ پنجاب کا بینہ نے سابق دور کی سستی روٹی اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور سستی روٹی اتھارٹی بند کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں سستی روٹی سکےم مےں ہونے والی بے ضابطگےوں کا سپےشل آڈٹ کرانے کا فےصلہ کیاگیا۔سپےشل آڈٹ کی رپورٹ کی روشنی مےں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔کابےنہ کے اجلاس کو انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے مےں تفصےلی برےفنگ دی گئی۔ اجلاس میں رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی رجسٹریشن فیس کے جدول میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا۔ترامےم کے بعد ای سٹےمپنگ سکےم کا دائرہ کارمزےد بڑھا ےا جائے گا۔پراونشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2019 کے بارے میں ٹریفک مینجمنٹ ریفارم کے تحت مختلف اقدامات اورٹرےفک قوانےن کی خلاف وزری پر جرمانوں مےں اضافے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں پنجاب بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز سروس رولز 2009 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے راولپنڈی میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قےام کا فےصلہ کیااور اس ضمن میں ڈرافٹ بل 2019 کی منظوری دی۔اجلاس میںایک کیوسک سے کم سائز کے موگوں کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشنز کے حوالے سے 6کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کے اجراءکی منظوری دی گئی-اجلاس میںپنجاب ڈی مارکیشن، نمبرنگ اینڈ نیمنگ آف ویلج اینڈ نیبرہڈ رولز 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ وزےراعلیٰ نے وزراءکو اپنے اضلاع مےں کھلی کچہرےاں لگانے کی ہداےت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزراءپرائس کنٹرول کے لئے فےلڈ مےں نکلےں اورعوام کو رےلےف دےں۔صوبائی وزراءاپنے اضلاع مےں انسداد ڈےنگی کے حوالے سے بھی باقاعدگی سے اجلاس کرےں ۔وزےراعلیٰ نے صوبائی وزراءکو ترقےاتی منصوبوں پر ہونے والی پےش رفت کا جائزہ لےنے کی ہداےت کی۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراءکو ہسپتالوں،تعلےمی اداروں ،اراضی رےکارڈ سےنٹرز،پولےس سٹےشن،جےلوں اوردےگر عوامی مقامات کے دورے کر کے رپورٹ وزےراعلیٰ آفس پےش کرنے کی ہداےت کی۔وزیراعلی نے کہاکہ عوام کی زندگےوں مےں آسانےاں پےدا کرنے کے لئے ہرممکن اقدام کےا جائے گا۔صوبائی کابےنہ کے اراکےن اپنے اضلاع مےں انتظامےہ کے ساتھ قرےبی رابطہ رکھےں۔صوبائی وزراءعوام کو رےلےف دےنے کےلئے کےے جانےوالے اقدامات کے بارے مےں ہر 15روزبعد رپورٹ وزےراعلیٰ آفس جمع کرائےں۔انہوںنے کہاکہ اےسی تجاوےز بھی پےش کی جائےں جس سے سرکاری وسائل مےںمزید بچت ہو اور وزراءصوبے کے عوام کی خدمت کےلئے دن رات اےک کردےں اورعوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھےں۔انہوںنے کہاکہ صوبائی وزراءکی کارکردگی کا باقاعد ہ جائزہ لےا جائے گا۔اجلاس مےں پنجاب پنشن فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نان آفیشل ممبر کے طور پر افتخار تاج میاں کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے17 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی ۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 14 ویں اور15 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ آفس میں آج لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کے حوالے سے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹنگ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم اورچیف ہیومن ریسورس آفیسر پی ٹی سی ایل سید مظہر حسین نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت لاہور کے 19 انڈر پاسز کی تزئین نو پی ٹی سی ایل کے تعاون سے کی جائے گی۔ پی ٹی سی ایل انڈر پاسز کی تزئین نو کا کام 90 روز میں مکمل کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کو ناموں سے منسوب شخصیات کی قومی خدمات سے نمایاں کیا جائے گا۔معروف قومی شخصیات سے منسوب انڈر پاسز کی نئی شکل انفرادی حیثیت کی حامل ہوگی۔پی ٹی سی ایل کی طرح دیگر ادارے بھی شہروں کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کریں گے۔ دنیا بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہورہے ہیں، بد قسمتی سے ماضی میں اس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے پنجاب پبلک پرائیویٹ اتھارٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔چیف ہیومن ریسورس آفیسر پی ٹی سی ایل سید مظہر حسین نے اس موقع پر کہا کہ لاہور کوخوبصورت بنانے کیلئے پی ٹی سی ایل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرنا باعث فخر سمجھتی ہے اور ہم لاہور کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ قبل ازےں پی ٹی سی اےل کے حکام نے وزےراعلیٰ سے ملاقات کی اوراپنے ادارے کی جانب سے انڈر پاسز کی تزئےن و آرائش کے حوالے سے وزےراعلیٰ کو برےف کےا۔صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمودالرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، ڈی جی ایل ڈی اے،چیف ہیومن ریسورس آفیسر پی ٹی سی ایل سید مظہر حسین، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن سید شہزاد شاہ، جنرل مینجر کارپوریٹ کمیونیکیشن احتشام احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزےراعلیٰ آفس مےں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشرےات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے امور ،عوام کو رےلےف دےنے کے اقدامات اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خےال کےاگےا۔وزےراعلیٰ اوروزےراعظم کی معاون خصوصی نے مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی بربرےت کی شدےد مذمت کی اورمظلوم کشمےری عوام سے مکمل ےکجہتی کا اظہار کےا۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمےر کا مقدمہ کشمےر کا سفےر بن کر موثر انداز مےں لڑا ہے۔ مودی سرکارنے مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی پامالی کی تمام حدےں عبورکرلی ہےں ۔عالمی برادری کو ظالم کا ہاتھ روکنے کےلئے عملی اقدامات کرنا ہوںگے اوردنےا کوکشمےر کو زمےن کا خطہ نہےں بلکہ انسانی مسئلہ سمجھ کر اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ رواےت کو ختم کردےا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ عوام کے معےار زندگی مےں بہتری لانے کےلئے دن رات کام کررہے ہےں ۔تبدےلی کا آغاز ہوچکا،ہرشعبہ ہائے زندگی مےں بہتری لائےںگے۔احساس کا جذبہ عام کرنا چاہتے ہےں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو رےلےف کے راستے مےں حائل رکاوٹےں دور کرنے کےلئے موثر قانون سازی پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ مختلف شعبوںمےں اصلاحات سے نادار طبقے کو سماجی تحفظ حاصل ہوگا۔مےرٹ کی حکمرانی تحرےک انصاف کی حکومت کا طرئہ امتےازہے۔اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ،عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہےں۔وزےراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سےالکوٹ مےں تعلےم، صحت اوردےگر جاری ترقےاتی سکےموںکے حوالے سے وزےراعلیٰ کو تجاوےز پےش کیں۔

Scroll To Top