عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان

  • وزیر اعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ،عمران خان کی شکل میں امت مسلہ خصوصاً اہل کشمیر توانا آواز میسر آئی
  • جس جذبے اور عزم کےساتھ مسلمانوں کے مسائل عالمی برادری کے سامنے رکھے گئے اس سے اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے میں مدد ملی


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایک بیان میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو شاندار تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں امت مسلہ خصوصاً اہل کشمیر کو ایک توانا آواز میسر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے اس سے یقینا اس تنازعے کو حل کرانے میں مدد ملے گی، پی ٹی آئی چیف آرگنائزر نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے نمایاں رہنما کے طورپر سامنے آئے ہیں جس جذبے اور عزم کے ساتھ انہوں نے مسلمانوں کے مسائل عالمی برادری کے سامنے رکھے ہیں اس سے اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے میں مدد ملی ہے۔ سیف اللہ خان نیازی کے مطابق اتوار کو اسلام آباد عمران خان کے تاریخی خیر مقدم کے لیے نکلے گا اور دنیا کو ٹھوس پیغام بھجوائے گا۔

Scroll To Top