چمن دھما کہ جے یو آئی ف کے مولانا محمد حنیف سمیت 3 شہید ،12 زخمی

نشانہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کو بنایاگیا،دھماکہ خیز مواد دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا ،سیکیورٹی حکام

دھما کے کی شدت سے قرےبی عمارتوں کے شےشے ٹوٹ گئے جبکہ متعد د موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ


کوئٹہ (این این آئی) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں دھما کے کے نتےجے میں جمعیت علماءاسلام(ف) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد شہید 12زخمی ہوگئے ، دھماکے کے وقت مولانا محمد حنیف اپنے دفتر سے باہر آرہے تھے، وہ مولانا فضل الرحمن کے قرےبی ساتھیوں میں سے تھے ،تفصےلات کے مطابق ہفتہ کو پاک افغان سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ کے مقام پر موٹر سائےکل میں نصب بم دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں جمعیت علماءاسلا م کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعد پولیس ، لیویز ،ایف سی سمیت ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا جہاں دوران علاج دو زخمی عبدالباری اورعزت اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ مولانا محمد حنیف کو شدےد زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیاجا رہا تھا کہ اسی دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس سے واقعہ میں شہداءکی تعداد تین ہوگئی جبکہ زخمیوں میںاصغر خان ،محمد ہارون ،فضل ، عارف، گل محمد ،مطےع اللہ ،احمد اللہ، محبوب ، دارو خان ،عبیداللہ، شیر جان ، عبداللہ و دےگر شامل ہیں سکیورٹی حکام کے مطابق دھما کے میں مولانا محمد حنیف کو نشانہ بنایاگیادھماکہ خیز مواد انکے دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جوں ہی مولانا محمد حنیف دفتر سے باہر نکلے دھما کہ ہوگیا ،حکام کے مطابق دھما کہ کی شدت سے قرےبی عمارتوں کے شےشے ٹوٹ گئے جبکہ متعد د موٹر سائیکلیںاور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ،جمعیت علماءاسلام کے ذرائع کے مطابق مولانا محمد حنیف پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور مولانا فضل الرحمن کے قرےبی ساتھیوں میں سے تھے جبکہ قبائلی اورعلاقائی اعتبار سے بھی وہ بااثر شخصیت تھے، پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ آج کوئٹہ چمن روڈ پر واقعہ انکے مدرسے میں اداکی جائےگی اور انہیں انکے آبائی علاقے میں سپر د خاک کیا جائےگا، دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کوگھےر ے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے جبکہ چمن شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ انجمن تاجران چمن نے آج چمن میں تمام چھوٹے بڑے کارباری مراکز بھی بند کر رکھنے کا اعلان کیا ہے

Scroll To Top