ٹوئیٹر کالم ۔۔غلام اکبر۔۔۔24-09-2019

بات یہاں اٹکی ہوئی ہے کہ پارک لین کے محلات سے دستبرداری لازمی ہے جس کے لئے فرزندان شاہ کسی بھی صورت میں تیار نہیں۔اب امید اس پر دنیا قائم ہے کہ شاید کوئی معجزہ خواجہ حارث کو چیف چسٹس بنا دے۔۔۔
22ستمبر2019
جب سیاست میں کتے گھس آئیں اور جن کے ہاتھوں میں ان کا پٹہ ہو ان کے حکم پر بھونکنا شروع کر دیں اور ان کے بھونکنے کی ریکارڈنگ چینل نشر کرنے لگیں تو سچ مچ بڑا غصہ آتا ہے۔۔۔
22ستمبر2019
آپ نے ٹھیک کہا مگر میں نے سچ مچ ایک کتے کو بھونکتے سنا تو غصہ آیا یہ درست ہے کہ غصہ حرام ہے۔گر میں نے نام کسی کا نہیں لیا۔اگر آپ کو قران پڑھنے کا اتفاق ہو تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اللہ منافقین منکرین اور ایسے لوگوں کو کن الفاظ میں یاد کرتا ہے۔۔۔
22ستمبر2019
کسی منچلے نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ دین فروش مولوی کیسا ہوتا ہے اور اسے اللہ اور رسول ﷺ کے نام اپنے مکروہ مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہو۔ جہنم کی آگ کیوں نظر نہیں آتی تو وہ بڑی ڈھٹائی اور بے شرمی سے ہنسنے لگے۔۔۔
22ستمبر2019
بہت پہلے برادرم حسن نثار نے مجھے نسیم حجازیت کا طعنہ دیا تھا اس طعنے کو ایک اعزاز سمجھتا ہوں مگر میری رگ رگ میں وہ دیدہ ور رچا بسا ہے جو ہزار سال میں ایک ہی بار پیدا ہوتا ہے اور کروڑوں کی آواز اور انسپریشن بنتا ہے۔وہ مرد شاہیں ساز ،شاہین کے مصنف نسیم حازی کی بھی انسپریشن تھا۔۔۔
22ستمبر2019

شمشیر زنی کبھی ہمارا شیوہ نہ تھا مگر
اللہ نے کہا تو تلوار اٹھا لی ہم نے

ہم نے صحراوں کو پانیوں اور پہاڑوں کو کیا تسخیر
دہل جاتا تھا فلک تب گونج سے ہمارے نعروں کی

دکھائی دیتا ہوں گر چہ محض اک بندہءناچیز
پرسمندروں سے بھی گہرا ہے مرا وجود باطن

وقت عبادت ہے تو ہم متقی بنے بیٹھ ہیں
آئے گا وقت شہادت تو ہو گا امتحاں ہمارا

گر میں سوچ کا ساگر ہوں تو توُہے میرا خیال
میں نہیں تو توُ بھی نہیں توُ ہے سارا میراکمال

گر ہم سرخرو ہوئے معرکہء حق و باطل میں
سدا ہی رہے گا نام روشن و جاوداں ،ہمارا

کبھی ہم بھی عبادت گذار ہی تھے۔۔۔
نکلتا تھا سورج جب مغرب سے
(کہا نواز شریف نے جرح کے دوران)
22ستمبر2019

اور وہ بہکا لے گیا بہت ساری خلقت کو۔کیا ان میں سمجھ نہ تھی؟ کیا ہم نے کہا نہیں تھا کہ شیطان تمہارا دشمن ہے اسے مت پوجیو۔صرف ہمیں پوجیو؟ (القران)
22ستمبر2019
وہی ہے جس نے مقرر کیا تمہیں اپنا قائم مقام زمین پر وہ رحمان ہے بخشنے والا۔جنہیں تم پکارتے ہو انہوں نے کوئی بھی چیز پیدا کی ہے؟ (القران)
22ستمبر2019
بے انصاف ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اللہ رفیق ہے ان کا جو اس سے ڈرتے ہیں (القران)
22ستمبر2019
اور جو دوڑتے ہیں ہماری آیات کو ہرانے کے لئے ان کے کے لئے ہم نے رکھا ہے دردناک عذاب(سبا القران)
22ستمبر2019

Scroll To Top