مقبوضہ کشمیر صورتحال: عمران خان ٹرمپ ملاقات آج ہو گی

  • وزیراعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور سیکریٹری جرنل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ملاقات ، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امریکہ طالبان مذاکرات پر بات چیت ہوئی
  • عمران خان سے سیکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی گفتگو ، وزیراعظم پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہا

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے دورے کا محور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو اجاگر کرنا ہے، وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی سےآگاہ کریں گے.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم عمران کی ملاقات آج23 ستمبر کو ہوگی، جبکہ عمران خان ترک صدر طیب اردوگان سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم کا قیام روز ویلٹ ہوٹل میں ہوگا، پولیس حکام نے ہوٹل کے تمام گیٹس کاکنٹرول سنبھال لیا، پاکستانی سفارتخانے کاعملہ بھی روزویلٹ ہوٹل میں موجود ہیں۔گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیزبیانیے کے خلاف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے، ماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیا کانفرنس(باقی صفحہ7 بقیہ نمبر2 پر)

سے خطاب کریں گے، امریکامیں پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی. دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور سیکریٹری جرنل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماو¿ں میں افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات میں امریکا کے طالبان سے معطل مذاکرات پر بھی گفتگو ہوئی۔دوسری جانب وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے کومی نائیڈو کو کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال سے آگاہ کیا، کومی نائیڈو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق تنظیموں کے کام میں رکاوٹوں سےآگاہ کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اینکر پرسن بلال لاکھانی کو انٹرویو دیں گے، عمران خان سے ایرک لوئیس، مارک مہر، کلائیو اسمتھ ملاقات کریں گے۔رپورٹ کے مطابق رات 10 بجے امریکی سینیٹر لنزے گراہم وزیراعظم سے نیویارک میں ملاقات کریں گے، رات ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم سے سی ای او اوبر کمپنی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم سے رات 12 بجے انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس کے صدر ملاقات کریں گے، رات ساڑھے 12 بجے عمران خان کی کشمیری رہنماو¿ں کے وفد سے ملاقات ہوگی۔رات ایک بجے وزیراعظم سے سکھ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات طے ہے، رات ڈیڑھ بجے وزیراعظم عمران خان سے سی ای او سیپ ملاقات کریں گے، رات 2 بجے وزیراعظم میڈیا گروپ پالیٹک انٹرنیشنل کو انٹرویو دیں گے۔

Scroll To Top