لاہور،60 کروڑ کی لاگت سے 46 سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام جاری

  • سڑکوں کا پیچ ورک15 اکتوبر تک مکمل یا جائے ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے شاہکام چوک تک کینال روڈ کا منصوبہ بھی ایک ہفتے میں ختم کرنے کی ہدایت، عثمان بزدار
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے اور ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کا جائزہ

لاہور (اےن اےن آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور کے مختلف علاقوں میں 60 کروڑ روپے لاگت سے 46 سڑکوں کی مرمت اور بہتری و بحالی کا کام جاری ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے اتوار کو گلبرگ،شاہراہِ قائد اعظم، علامہ اقبال ٹاو¿ن، ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ، رائے ونڈ روڈاور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری سڑکوں کی مرمت و بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا-اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے انہیں کام کی رفتار اور معیار کے بارے میں بریفننگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام مقامات پر سڑکوں کا پیچ ورک15 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے اور ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے شاہکام چوک تک کینال روڈ کے پیچ ورک کا نیا کام بھی ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے گلبرگ کے علاقے میں مختلف مقامات پر جاری پیچ ورک کا جائزہ لیا ۔انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے باہر گول چکر اور سڑک پر اسفالٹ کی تہہ بچھانے کے کام کا معائنہ کیا -حسین چوک سے فردوس مارکیٹ تک ایم ایم عالم روڈ پر جاری اسفالٹ ورک کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل نے گرومانگٹ روڈ پر کام کی سست رفتار کے باعث متعلقہ افسر سے وضاحت طلب کرلی۔انہوں نے شاہراہ قائد اعظم پر واپڈا ہاو¿س کی سروس لین پر جاری اسفالٹ کے کام کا معائنہ کیا اور اسے شام تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاو¿ن اور اندرونی سڑکوں کی مرمت کے لیے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔قبل ازیںڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک انٹرسیکشن کا بھی دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے اور ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کا جائزہ لیا -ٹھوکرنیازبیگ انٹرسیکشن کی خوبصورتی کے لیے مختلف قطعات اراضی پر لینڈ سکیپنگ اور سبزہ کاری کا کام جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اسے تین ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کنٹریکٹرز کو طے شدہ معیار کے مطابق جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کام ختم کرنے کے لئے مقررہ ڈیڈ لائن سے ایک دن بھی زیادہ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہارٹی کلچر کے ساتھ ساتھ آرائشی روشنیوں کا انتظام بھی کیا جائے۔گرین بیلٹ کے ارد گرد فینسی جنگلہ نصب کرنے کا کام جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے لاہور کے داخلی راستے پر خیر مقدمی گیٹ تعمیر کرنے کے لئے موزوں جگہ کا جائزہ بھی لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بتایا کہ گیٹ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر طلب کر لئے گئے ہیں۔ خیر مقدمی گیٹ اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل کی علاقے سے غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک کے علاقے میں پیدل چلنے والوں کے لیے نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیاہے۔علاقے میں تقریبا چار کلومیٹر طویل سڑکوں پر اسفالٹ کی کارپٹنگ کر دی گئی ہے۔ٹریفک کی رہنمائی کے لئے لیے سائن بورڈز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔سڑکوں کے ساتھ ساتھ کرب سٹون لگا کراس پر رنگ و روغن کردیا گیا ہے۔سڑکوں کی لین مارکینگ اور کیٹ آئیز لگانے کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

Scroll To Top