مودی کو بڑا دھچکا:پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی

  • بھارتی وزیر اعظم نے 20تاریخ کو جرمنی جانے اور 28تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی مگر پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے روئیے کو سامنے رکھتے ہوئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا
  • انڈین ہائی کمشنر کو فیصلے بارے آگاہ کر دیاگیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کی بیس تاریخ کو جرمنی جانے اور اٹھائیس تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی،اس حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میںکہا ہے کہ ہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بیس تاریخ کو جرمنی جانے اور اٹھائیس تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے روئیے کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستان کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نے انڈین ہائی کمشنر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیس ستمبر کو امریکا جانا تھا، بھارت سے امریکا جانے کے لیے بھارت کو پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ناگزیر تھا۔ بھارتی حکام نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کے لیے درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے، اب مودی کے طیارے کو لمبا پھیرا لے کر امریکا جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی

Scroll To Top