قصور واقعہ، وزیر اعظم کا نوٹس، غفلت برتنے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت

  • قصور واقعے کے بعد ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکومعطل کیاجاچکا جبکہ ایڈیشنل آئی جی کومزید تحقیقا ت سونپ دی گئیں
  • ڈی پی اوقصورکوبھی عہدے سے ہٹادیاگیا، قانون کے مطابق فرائض سرانجام نہ دینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ، عمران خان

اسلام آباد(الاخبار نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ قصور واقعے کے بعد ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکومعطل کیاجاچکا جبکہ ایڈیشنل آئی جی کومزید تحقیقا ت سونپ دی گئی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈی پی اوقصورکوبھی عہدےسے ہٹادیاگیا، غفلت برتنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور احتساب سب کا ہی ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کی اصطلاع کیلئے کام نہ کرنےوالے انجام کوپہنچیں گے، صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس نے قصور واقعے پر ہنگامی اقدامات کیے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور کے خلاف بھی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چونیاں میں ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآدم ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں موجود تھے۔

Scroll To Top