اپنا بیٹنگ نمبر طے کرلیا ہے کوشش ہوگی اپنے نمبر پر ہی کھیلوں، سرفراز احمد

بابر کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں وہ سلپ کی فیلڈ پر میرے ساتھ ہی ہوتے ہیں، سرفراز احمد، فوٹو: فائل

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں مل جل کر کام کریں گے جب کہ بابر کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں وہ سلپ کی فیلڈ پر میرے ساتھ ہی ہوتے ہیں میری پوری کوشش ہوگی کہ سری لنکا کیخلاف اچھا کھیل پیش کریں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ، پی سی بی اور کپتان میں کمیونکیشن اچھی ہونی چاہیے، کپتان کتنے ٹائم کیلیے ہونا چاہیے یہ پی سی بی کا فیصلہ ہے اور پی سی بی کا فیصلہ ہوگا کہ وہ جس کو بھی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ عابد علی اور خرم منظور نے اچھا کھیل پیش کیا، میں نے اپنا نمبر بھی سیٹ کیا ہے کوشش ہو گی کہ اپنے نمبر پر ہی کھیلوں۔

Scroll To Top