مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکی ، او آئی سی

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم سے ایک لاکھ سے زائد معصوم کشمیری شہید ہوچکے ہیں،تنظیم نے کشمیر یوں کیساتھ اظہار کرتے ہوئے بنیادی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا
  • مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں اور انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے،او آئی سی کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد(الاخبار نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بدترین بندشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے کرفیو ختم کرنے اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم سے ایک لاکھ سے زائد معصوم کشمیری شہید ہوچکے ہیں، تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔او ا?ئی سی نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرا?مد یقینی بنانے اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔او ا?ئی سی کے ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں اور انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں شہری حقوق بحال کرائے۔

Scroll To Top